ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منڈگوڈ میں طلباء کے کبڈی مقابلوں میں ناانصافی کا الزام

منڈگوڈ میں طلباء کے کبڈی مقابلوں میں ناانصافی کا الزام

Tue, 30 Aug 2016 12:00:09    S.O. News Service

منڈگوڈ 29؍اگست (ایس او نیوز)منڈگوڈ تعلقہ کے اندور گرام کے عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں یہاں پرجو زونل لیول کبڈی مقابلے منعقد ہوئے تھے اس میں پرائمری اسکول سطح کے مقابلوں میں ہائی اسکول کے طلباء اور ہائی اسکول سطح کے مقابلوں میں کالج کی طلباء کو جان بوجھ کر کھیلنے کا موقع دیا گیا اور سراسر ناانصافی کرتے ہوئے مقابلے جیتے گئے ۔
اس سلسلے میں کبڈی کے شوقین حضرات نے بی ای او کے پاس اپنی شکایت درج کر دی ہے۔اور ایسے کھلاڑیوں کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے غلط طریقے سے جان بوجھ کر اس طرح کھیلوں کے مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچ کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔بی ای او دفتر کے سپرنٹنڈنٹ این بالے کُندری نے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے اس ضمن میں مناسب اقدام کرنے کا یقین دلایا ہے۔


Share: